قومی خبریں

نیوزی لینڈ مسجد حملہ: نو ہندوستانی لاپتہ، زخمیوں میں ایک حیدرآبادی نوجوان شامل

نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں ایک حیدرآبادی نوجوان بھی شامل ہے جو اسپتال میں زیرعلاج ہے، جبکہ 9 ہندوستانی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں ایک حیدرآبادی نوجوان بھی شامل ہے جو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس کی شناخت احمد جہانگیر کے طور پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے وزیرخارجہ سشماسوراج اور تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو سے خواہش کی ہے کہ وہ جہانگیر کے بھائی اقبال جہانگیر کی مدد کرے جو اپنے بھائی کے پاس نیوزی لینڈ جانا چاہتا ہے۔

Published: 15 Mar 2019, 9:10 PM IST

نیوزی لینڈ میں ہندوستانی ہائی کمشنر سنجے کوہلی کے مطابق اس واقعہ کے بعد سے 9 ہندوستانی افراد لاپتہ ہیں۔ جہانگیر نیوزی لینڈ میں ہوٹل چلایا کرتے ہیں اور گزشتہ 12برس سے وہیں مقیم ہیں۔ وہ جمعہ کی نماز کے لئے گئے تھے۔ اس حملہ میں ان کے دوست ہلاک ہوگئے۔ان کو دو بچے ہیں جن کی عمر تین اور پانچ سال ہے۔ وہ چھ ماہ پہلے حیدرآباد آئے تھے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد سے ان کی ماں کافی پریشان ہیں۔

Published: 15 Mar 2019, 9:10 PM IST

دہشت گرد حملہ کے بعد نیوزی لینڈ حکومت نے کرائسٹ چرچ آنے جانے والی کئی گھریلو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وہیں پولس نے ابھی لوگوں سے مسجد نہیں جانے کی اپیل کی ہے۔

اس حملہ میں ہندوستانی نژاد 6 افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے، حالانکہ تاحال نیوزی لینڈ کی حکومت نے اس امر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستانی ہائی کمشنر سنجیو کوہلی کے مطابق اس واقعہ میں دو ہندوستانی اور چار ہندوستانی نژاد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

Published: 15 Mar 2019, 9:10 PM IST

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 15 Mar 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Mar 2019, 9:10 PM IST