راجدھانی دہلی میں جمعہ کی صبح دو الگ الگ اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پہلا واقعہ لکشمی نگر کے پریہ درشنی وِہار واقع مکڑ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں پیش آیا، جب کہ دوسرا واقعہ صفدر جنگ اسپتال میں ہوا۔ دونوں مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی کے متاثر ہونے کی خبر نہیں ہے۔
Published: undefined
دہلی فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ انھیں واقعہ کے بارے میں صبح 8.10 بجے فون آیا جس کے بعد دمکل کی چار گاڑیوں کو فوراً جائے حادثہ پر بھیجا گیا۔ دہلی فائر بریگیڈ (ڈی ایف ایس) کے چیف اتل گرگ نے کہا کہ ’’آگ اسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل پر لگی، جو ڈاکٹروں کی رہائش ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ سبھی مریضوں کو محفوظ نکال لیا گیا۔ ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔
Published: undefined
دوسرا واقعہ صفدر جنگ اسپتال میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو واقعہ کی اطلاع صبح 8.45 بجے ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو فوراً کام پر لگایا گیا۔ فائر اسٹیشن اسپتال کے بہت قریب ہونے کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ کا دستہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور محض 10 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ افسر نے کہا کہ یہ لفٹ روم کے ایک انورٹر اور ایک اسٹیبلائزر میں لگی معمولی آگ تھی اور اسے صبح 8.55 بجے بجھا دیا گیا۔
Published: undefined
اتل گرگ نے بتایا کہ مئی مہینے میں ہی آگ لگنے کے واقعات میں 42 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ 117 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مئی کے مہینے کے دوران گزشتہ سالوں میں متاثرین کی تعداد 2021 میں 41، 2020 میں 10 اور 2019 میں 18 تھی۔ ظاہر ہے کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں مہلوکین کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ گرگ کے مطابق اس سال مئی میں صرف مہلوکین کی تعداد ہی نہیں، آگ لگنے کے واقعات میں بھی 49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2020 میں 1432، جب کہ اس سال اب تک 2145 فون کال آتشزدگی سے متعلق ریسیو کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined