سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر کے صفا کدل علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہوگئے اور آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا ایک افسر بھی زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صفاکدل میں سیکہ ڈافرعلاقے کے گاندر پوہ چوک میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی، جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کی گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے کے لئے جائے وار دات پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو کافی مشقت کے بعد قابو میں کر لیا۔
Published: undefined
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران متعلقہ محکمہ کا ایک سب انسپکٹر ایک مکان سے گر کر زخمی ہوگیا۔ مضروب افسر کی شناخت نور عالم خان کے بطور ہوئی ہے جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مکان مالکان کی شناخت محمد امین لون، شبیر احمد لون،غلام احمد بٹ، محمد دلاور بٹ، محمد اسلم بٹ اور غلام محمد بٹ کے بطور کی ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر احمد نے کہا ہے موسم سرما کے دوران گرمی کے لئے استعمال کیے جانے والے الیکٹرک آلات جیسے روم ہیٹرس وغیرہ آگ لگنے کے زیادہ تر وجوہات ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان آلات کا ستعمال کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ بتا دیں کہ سری نگر میں یہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والی آگ کی تیسری واردات ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined