نئی دہلی: جنوب مشرقی دہلی میں اوکھلا فیز 2 کی ایک کالونی میں اتوار کے روز علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ اوکھلا فیز 2 کی سنجے کالونی میں تقریباً 2 بجکر 30 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر برہگیڈ کی 26 گاڑیوں کو موقع پر روانہ کر دیا گیا اور آخری اطلاع موصول ہونے تک آگ بجھانے کا کام جاری تھا۔ حکام کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق رات کے تقریباً 2 بجے آگ کو دیکھ کر علاقہ کے لوگ حیران رہ گیے، جس کے بعد فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ ایسے علاقہ میں لگی جہاں جھگی اور کپڑے کے گودام موجود تھے۔ حکام کے مطابق تقریباً 186 عارضی مکانات اور گوداموں کے مقام کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
آگ لگنے کے دوران 30-40 افراد بستیوں کے اندر پھنس گیے تھے، ان سبھی کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد کی حفاظت کے لیے آخری اطلاع موصول ہونے تک کوششیں جاری تھیں۔ دریں اثنا، ایک بزرگ کو لاپتہ بتایا جا رہا ہے اور اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم اس آگ نے لاکھوں روپے کی املاک اور گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ آگ پر پوری طرح سے قابو پا لیے جانے کے بعد فائر بریگیڈ کے ملازمین علاقہ کا معائنہ کریں گے اور ہونے والے نقصان کا اندازہ لگائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز