سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں شبانہ آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم 8 رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے کی بوٹ کالونی میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 8 رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی اس وار دات سے 13 کنبے بے گھر ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مکانوں میں جو کچھ بھی جائیداد موجود تھا وہ سب کچھ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
Published: undefined
مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرے تاکہ وہ ٹھٹھرتی سردیوں میں سر چھپانے کا کوئی بندو بست کر سکیں۔ دریں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
بتادیں کہ یونین ٹریٹری بالخصوص وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے بعد آگ کی وارد داتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال آگ لگنے کی ایک وجہ قرار دی جا رہی ہے۔
وادی کے کسی نہ کسی گوشے میں آگ کی وار داتوں کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بنتی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں استعمال کئے جانے والے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
Published: undefined
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال 2023 کے ماہ جنوی سے ماہ نومبر تک آتشزدگی کے زائد از 22 سو واقعات پیش آئے جس دوران 1462 ڈھانچوں کا نقصان پہنچا جبکہ 9 جانیں بھی تلف ہوئیں اور اس دوران 36 جنگلوں میں بھی آگ لگ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز