قومی خبریں

آئی آئی ٹی کھڑگپور کیمپس میں آتشزدگی

آگ سب سے پہلے صبح 3 بجے کے قریب دیکھی گئی جب کیمپس کے ہاسٹلوں میں سے ایک لال بہادر شاستری (ایل بی ایس) ہال سے گہرا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کھڑگپور: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگپور کیمپس میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی جس سے ہاسٹل کے کامن روم میں طلباء کے بستر اور دیگر سامان جل گئے۔ آئی آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کسی کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

آگ سب سے پہلے صبح 3 بجے کے قریب دیکھی گئی جب کیمپس کے ہاسٹلوں میں سے ایک لال بہادر شاستری (ایل بی ایس) ہال سے گہرا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ دو فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے اور ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسٹل کے کامن روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہو گی۔ اس وقت کیمپس میں صرف چند طالب علم رہ رہے ہیں کیونکہ گرمیوں کی تعطیلات کی وجہ سے باقاعدہ کلاسز نہیں ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

آگ لگنے سے ایل بی ایس کامن روم میں رکھے طلباء کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جو اپنے آبائی علاقوں کو گئے ہوئے تھے۔ آئی آئی ٹی کے ایک ذرائع نے کہا، "یہ ایک معمولی آگ تھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined