اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے شہر کوتوالی علاقے میں اتوار کی شام ایک پٹاخہ فیکٹری کے گودام میں بھیانک آتشزدگی سے 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر8 شدید طور سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس اطلاعات کے مطابق شہر کوتوالی علاقے کے مکیری گنج واقع پٹاخہ کی دوکان میں شام تقریبا چار بجے نامعلوم وجوہات سے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی گودام میں یک بعد یگر دھماکے ہونے لگے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اپنا گھیرا کافی وسیع کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد نے اس کی اطلاع فائر بریگیڈ اور پولیس کی دی۔ کچھ ہی دیر میں بڑی تعداد میں پولیس اور دمکل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد کسی طرح سے آگ پر قابو پایا جا سکا۔
Published: undefined
سخت محنت کے بعد شام تقریبا چھ بجے تک گھر کے اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکالا گیا تھا جس میں تین افراد نے دم توڑ دیاتھا۔ جبکہ دیگر 8 شدید طور سے جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے کے ضلع استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گھر کے اندر مزید افراد کے پھنسے ہونے کا شبہ ہے۔ انہوں بتا یا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined