قومی خبریں

وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر کوربا ایکسپریس کے تین ڈبوں میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ آگ کیوں لگی ہے اس سلسلے میں فی الحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 
u

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب کوربا-وشاکھاپٹنم ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ راحت کی بات ہے کہ اس وقت ٹرین کے سبھی ڈبے مسافروں سے خالی تھے۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر بریگیڈ دستہ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے اسے بجھا دیا۔ یہ واقعہ صبح 10 بجے پیش آیا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔

Published: undefined

وشاکھاپٹنم کے پولیس کمشنر شنکر برت باگچی نے بتایا کہ صبح 7.30 بجے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر کھڑی کوربا-وشاکھاپٹنم ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے اس وقت ان ڈبوں میں کوئی بھی مسافر موجود نہیں تھا، جس سے کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

Published: undefined

مقامی فائر بریگیڈ افسران نے فوراً کارروائی کی اور ٹرین کی آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ افسر نے کہا، ’’ہم ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں۔ آگ لگنے کے پیچھے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے فارینسک ماہرین کو بلایا گیا ہے۔ آگ کا سبب شارٹ سرکٹ یا کوئی دیگر وجہ ہو سکتی ہے۔ جائے وقوع سے فارینسک ثبوت یکجا کرنے اور ان کی جانچ کرنے کے بعد ہی اس واقعہ کے پیچھے کی حقیقت سامنے آ سکے گی۔‘‘

Published: undefined

والٹئر ڈویژن کے ڈی آر ایم سوربھ پرساد نے بتایا کہ ان خالی ڈبوں کو رکھ رکھاؤ کے لیے کوچنگ ڈپو جانا تھا۔ اسے یہاں پلیٹ فارم پر رکھا گیا تھا اور صبح 9 بجے کے قریب پلیٹ فام پر گشت کر رہے آر پی ایف ملازمین نے تھوڑا دھواں دیکھا۔ انہوں نے فوراً فائر بریگیڈ اور اسٹیشن پر موجود ملازمین کو اطلاع دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined