نئی دہلی: ہندوستان میں ٹرین حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اور حالیہ واقعے میں مدھیہ پردیش میں اتوار کو ایک چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور متعدد مسافروں نے ٹرین سے کود کر اپنی جان بچائی۔ یہ ٹرین انڈور سے رتلام کی جانب جا رہی تھی۔ مغربی ریلوے کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اور آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔
Published: undefined
مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر (سی پی آر او) کے بیان کے مطابق، آگ اتوار شام 5:20 پر ٹرین نمبر 09347 ڈاکٹر امبیڈکر نگر-رتلام ڈی ایم یو ٹرین میں بھڑک اٹھی۔ آگ کا مقام رونیجا اور ناگاؤں کے درمیان تھا۔ واقعے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ مقامی افراد اور ریلوے عملے کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
Published: undefined
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ ٹرین کے انجن میں بھڑکی جب کہ اس وقت ٹرین رونیجا اور پریتم نگر کے درمیان تھی۔ تاہم، فائر بریگیڈ کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری پیش آئی، جس کے بعد مقامی کسانوں نے اپنی موٹر پمپ اور پائپ کے ذریعے آگ بجھانے میں مدد فراہم کی۔ مقامی لوگوں کی فوری کارروائی کے باعث آگ کو جلد ہی قابو میں کر لیا گیا۔
آگ بجھانے کے بعد ٹرین کو رتلام لے جانے کے لئے ایک دوسرے انجن کا استعمال کیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے اس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined