ممبئی کے ورلی علاقہ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک 33 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ عمارت کی 32 ویں منزل میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچی ہوئی ہیں۔ آگ اتنی شدید ہے کہ 32 ویں منزل کے آس پاس کی منزلوں تک پھیل گئی۔
Published: undefined
جس عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا وہ ورلی علاقہ کے ویر ساورکر مارگ پر موجود ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو پائی ہیں۔ عمارت کا نام بیومونڈ بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون بھی اسی عمارت کے 26 ویں فلور پر رہتی ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر 90-95 افراد کو محفوظ نکال لیا ہے۔ موقع پر فائر بریگیڈ کے علاوہ کئی ایمبولینسیں بھی پہنچ گئی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ممبئی کے سندھیا ہاؤس میں آگ لگ گئی تھی۔ سندھیا ہاؤس کی تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگی تھی۔ اس عمارت میں انکم ٹیکس کا دفتر ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے 4-5 افراد عمارت میں پھنس گئے تھے جنہیں بعد میں محفوظ نکال لیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز