قومی خبریں

مانیسر کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق اس کپڑے کی کمپنی میں بڑی مقدار میں کچا اور تیار سامان موجود تھا جس کی وجہ سے آگ پھیلتی رہی۔ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا خدشہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

گروگرام کے مانیسر میں جمعرات  یعنی 30 مئی کو ایک گارمنٹ فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ کے شدید شعلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آگ کئی منزلوں پر بری طرح پھیل گئی۔ انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں آگ قابو کرنے کے لئے۔ یہ آگ گروگرام کے آئی ایم ٹی مانیسر میں نیومرو و یونو کمپنی کی عمارت میں لگی۔ گارمنٹ  فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق آگ لگنے کے دوران فیکٹری کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ جمعرات کی شام تقریباً 6 بجے آئی ایم ٹی مانیسر کے سیکٹر-8 میں نیومرو یونو کمپنی کی فیکٹری کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

Published: undefined

آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وہاں جمع لوگوں کی بھیڑ کو ہٹایا اور فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ فائر بریگیڈ کی دس سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی۔ آگ کچھ ہی دیر میں کمپنی کے گراؤنڈ فلور، پہلی منزل اور دوسری منزل تک پھیل گئی۔

Published: undefined

فیکٹری کی عمارت میں لگی آگ کو بجھانے میں  فائر ڈیپارٹمنٹ کو گاڑیوں کو فیکٹری کے اندر لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس گارمنٹ کمپنی میں بڑی تعداد میں کچا اور تیار مال موجود تھاجس کی وجہ سے آگ پھیلتی گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار  کے مطابق اس کمپنی میں بڑی مقدار میں سامان تھا اور اس کی وجہ سے آگ پھیلتی رہی۔تقریبا دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ اس فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا مال  خاکستر ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined