قومی خبریں

قابلِ اعتراض گیت ’بھیج دو اُس کو قبرستان‘ کا گلوکار ورون اپادھیائے گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے قابل اعتراض گانے کو لے کر گلوکار ورون اپادھیائے کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا، پولس نے ورون کو گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: قابل اعتراض گیت ’بھیجو قبرستان‘ کو یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے والے گلوکار ورون بہار (ورون اپادھیائے) کو جمعہ کے روز اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ورون بہار کا یہ گانا انتہائی قابل اعتراض ہے اور گانے کی ہر ذی شعور شخص نے مذمت کی تھی۔ گانے میں جے شری رام نہ بولنے والوں کو قبرستان بھیجنے کی بات کی گئی ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST

پولس نے ورون بہار کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض اور فحش مواد اپلوڈ کرنے کے الزام میں منکاپور کے بندراہ گاؤں سے علی الصبح 3 بجے گرفتار کیا۔ اس نے گانے میں ’جو نہ بولے جے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘ جیسی اشتعال انگیز زبان کا استعمال کیا ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس قابل اعتراض گانے کو لے کر گلوکار ورون اپادھیائے کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس گانے کے خلاف دہلی سمیت کئی اور شہروں میں بھی ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گلوکار یو ٹیوب چینل پر فحش اور قابل اعتراض گانے اپلوڈ کرنے کے لئے مشہور ہے۔ اس سے پہلے بھی کے خلاف فحش گانے کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ورون کو اب اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے گانا جذبات کی رو میں بہہ کر گا دیا، کسی مذہب کی بے حرمتی کرنے کا اس کا ارادہ نہیں ہے۔ ورون نے کہا، ’’گیت اس کے دوست سنتوش یادو نے لکھا ہے۔ جب میں لکھنؤ کی میوزک کمپنی ’جنتا میوزک‘ کے اسٹوڈیو گیا تو ’بھیج دو پاکستان‘ کی جگہ ’بھیج دو قبرستان‘ کر دیا گیا۔‘‘

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST