قومی خبریں

شمشان گھاٹ حادثہ: 25 لوگوں کی موت، ٹھیکیدار اور افسران کے خلاف ایف آئی آر درج

حادثہ کے بعد اس طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا شمشان گھاٹ کے شیڈ کی تعمیر میں کوئی گھوٹالہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اتنے لوگوں کی جان گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

غازی آباد سے ملحقہ مراد نگر میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ پولیس نے ٹھیکدار اور نگرپالیکا کے افسران کے خلاف اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔واضح رہے ابھی تک اس معاملہ میں کسی کی کوئی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

اے بی پی کی خبر کے مطابق مراد نگر نگر پالیکا کے ای او، جونیئر انجینئر، سپر وائزر اور ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ ان لوگوں کی لاپروائی کی وجہ سے دو درجن سے زیادہ لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پورے معاملہ کی رپورٹ مانگی ہے۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس معاملہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کل آخری رسومات ادا کرنے کے لئے مرنے والے کے عزیز و اقارب شمشان گھاٹ پہنچے تھے اور باش سے بچنے کے لئے یہ لوگ ایک شیڈ کے نیچے کھڑے ہو گئے تھے لیکن یہ شیڈ ان کی موت کی خبر لے کر آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا شیڈ نیچے آ گرا، جس میں وہاں کھڑے لوگ اس کے نیچے دب گئے۔ ان لوگوں میں سے 25 افراد کی موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی ہیں۔

Published: undefined

حادثہ کے بعد اس طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا شمشان گھاٹ کے شیڈ کی تعمیر میں کوئی گھوٹالہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے اتنے لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تین مہینے پہلے ہی اس شمشان گھاٹ پر چھت ڈالی گئی تھی۔ اس میں بدعنوانی کے پہلو کی تصدیق تو پوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ہو پائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined