بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے صنعتی علاقے مالن پور میں چل رہی دودھ مصنوعات فیکٹریوں میں خطرناک کیمیکل اور ٹوائلٹ صاف کرنے میں استعمال ہونے والے ایسڈ سے بنا دودھ سپلائی کیے جانے کی بات گوهد میں چل رہی ماں مارواڑی ڈیری کے آپریٹر نے قبول کی ہے ۔اس ڈیری پر محکمہ فوڈ سیفٹی کی ٹیم نے 28 نومبر کو چھاپہ مارا تھا۔
Published: undefined
فوڈ سیفٹی افسر رینا بنسل کے مطابق کارروائی کے دوران کئی قسم کے کیمیکل، ریفائنڈ پام آئل کے ٹین، آٹھ بوری یوریا، ایسڈ، کاسٹک سوڈا برآمد ہوا تھا ۔ رینابنسل نے بتایا کہ ایسڈ سے بنایا گیا دودھ زہر ہے ۔ اس دودھ کے استعمال سے موت بھی ہو سکتی ہے ۔ ایسا دودھ بنانے والے قتل سے بھی بڑا سنگین جرم کر رہے ہیں ہے ۔ اس ڈیری کے آپریٹر چار بھائیوں اجے شرما، وجے شرما، نند کشور شرما اور برج كشور شرما کے خلاف گوهد چوک پولس نے دھوكہ دہی سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
ملاوٹی دودھ کے سلسلے میں گزشتہ چار ماہ میں ضلع بھنڈ میں یہ چوتھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے ۔ چھاپہ مارنے کے دوران ڈیری آپریٹر اجے شرما نے بتایا کہ وہ دودھ جمع کرکے نووا اور پارس فیکٹری میں بھیجتا ہے ۔ پارس فیکٹری کے یونٹ ہیڈ انل ورما اور نووا فیکٹری کے آدتیہ شکلا نے بتایا کہ ماں مارواڑی ڈیری دودھ ہمارے یہاں آیا تھا ۔ لیکن ان کا سیمپل فیل ہو گیا تھا ۔ اس لئے ہم نے لیا نہیں تھا۔
Published: undefined
ضلع کے گوهد تھانہ انچارج وی سنگھ تومر نے آج یہاں بتایا کہ فوڈ سیفٹی افسر رینا بنسل کی رپورٹ پر ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے چاروں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ان کی گرفتاری کے لئے آج دو بار چھاپے مارے گئے وی سنگھ تومر نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ میں ابھی مزید ملزم سامنے آ سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined