اتر پردیش کے مراد آباد میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی پریس کانفرنس میں گزشتہ دنوں ہوئی مار پیٹ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ مراد آباد میں اکھلیش یادو سمیت 20 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف صحافیوں سے مار پیٹ معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 342 اور 323 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی ضلع صدر جے ویر سنگھ یادو نے بھی صحافیوں کے خلاف معاملہ درج کرا دیا ہے۔ پولس نے دفعہ 160، 341، 332، 353، 504، 499 اور 120بی کے تحت دو نامزد صحافیوں پر معاملہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو جمعرات کو مراد آباد پہنچے تھے جہاں وہ رکن اسمبلی محمد فہیم کے گھر پہنچے۔ اس دوران سابق وزیر اور ایس پی کارکنان کے درمیان نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ پھر پریس کانفرنس کے بعد اکھلیش یادو کے سامنے ہی سماجوادی پارٹی کارکنان کا ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ اس دھکّا مکی میں کئی صحافیوں کو چوٹیں پہنچیں اور موبائل و کیمرے ٹوٹنے کی خبریں بھی نیوز پورٹل پر شائع ہوئیں۔
Published: undefined
ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یو پی کی بی جے پی حکومت نے میرے خلاف جو ایف آئی آر لکھوائی ہے، مفاد عامہ میں اس کی کاپی ریاست کے ہر شہری کی اطلاع کے لیے یہاں شائع کر رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو راجدھانی لکھنؤ میں ہورڈنگ بھی لگوا دیں گے۔ یہ ایف آئی آر ہارتی ہوئی بی جے پی کی مایوسی کی علامت ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز