قومی خبریں

لاک ڈاؤن کے دوران فلم کی شوٹنگ کرنی پڑی مہنگی، فلمساز پر ایف آئی آر درج

بہار میں سپول ضلع واقع رتولی گاؤں میں بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کی جارہی تھی۔ پولس سپرنٹنڈنٹ کو جب اس کی خبر ملی تو انھوں نے چھاپہ ماری کے بعد تھانہ انچارج کو سبھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سپول: بہار میں سپول ضلع کے پپر ا تھانہ علاقہ واقع رتولی گاؤں میں لاک ڈاؤن کے باوجود فلم کی شوٹنگ کرنے کے معاملے میں فلم ساز سمیت دیگر ٹیم اراکین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ سپول کے پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے آج یہاں بتایا کہ کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لا ک ڈان کیا گیا ہے، اس کے باوجود اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ رتولی گاؤں میں ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کی جا رہی تھی اور اس ٹیم میں شامل سبھی اراکین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی تصدیق کے بعد سپول پولس سپرٹنڈنٹ کی قیادت میں پولس کی ایک ٹیم نے رتولی گاؤں واقع مذکورہ مقام پر چھاپے ماری کی اور فلم کی شوٹنگ ہوتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ فوراً روک دی گئی اور دیگر سازو سامان کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مذکورہ فلم ساز اور ان کی ٹیم سے منسلک سبھی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت تھانہ انچارج کو دے دی گئی ہے۔ ان کے خلاف ضروری کارروائی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined