گوہاٹی: یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگے کو الٹا لہرانے کے الزام میں آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کلیتا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین لوگوں نے منگل کی شام ناگاؤں صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں کلیتا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
Published: undefined
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی بی جے پی لیڈر اس حقیقت سے واقف تھے کہ ترنگا الٹا رکھا گیا تھا اور پھر بھی انہوں نے اسے لہرایا۔جب جھنڈا الٹا لہرانے کی نشاندہی کی گئی تو اس کی اصلاح کی گئی۔
اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کلیتا نے بدھ کو آئی اے این ایس کو بتایا، "پارٹی کارکنان جو جھنڈا لہرانے کے انچارج تھے، وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ اسے الٹا لہرایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے علم میں لائے بغیر اسے الٹا کر دیا گیا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز