وشنو کے چھٹے اَوتار کی شکل میں پوجے جانے والے بھگوان پرشورام کو قاتل بولنا بی ایچ یو اسپتال کے ڈاکٹر اوم شنکر کے لیے بھاری پڑ گیا ہے۔ محکمہ امراض قلب کے ہیڈ ڈاکٹر اوم شنکر کے خلاف پولیس نے ایک شکایت دہندہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر وارانسی کے لنکا تھانہ میں الگ الگ دفعات میں درج کی گئی ہے اور پورے معاملے کی جانچ بھی شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق کچھ دنوں قبل بی ایچ یو اسپتال کے ڈاکٹر اوم شنکر نے اپنے فیس بک پوسٹ میں پرشورام پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے انھیں قاتل کہہ ڈالا تھا۔ اس طرح کے نازیبا الفاظ سے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی اور معاملہ تھانہ تک پہنچ گیا۔
Published: undefined
اس معاملے میں شکایت دہندہ بی ایچ یو کے ہی لاء فیکلٹی کے سابق اسٹوڈنٹ اور ابھی الٰہ آباد ہائی کورٹ کے وکیل سوربھ تیواری نے بتایا کہ ان کی جانب سے بی ایچ یو اسپتال کے ڈاکٹر اوم شنکر کے خلاف متعلقہ لنکا تھانہ میں تعزیرات ہند 1860 کی دفعہ 153اے اور 295اے کے ساتھ ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی (ترمیم شدہ) ایکٹ 2008 کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر اوم شنکر نے پرشورام کے خلاف اپنے فیس بک پوسٹ میں دو مرتبہ قاتل لفظ کا استعمال کیا تھا۔
Published: undefined
اس پورے معاملے میں وارانسی کمشنریٹ کے پولیس ڈپٹی کمشنر آر ایس گوتم نے بتایا کہ لنکا تھانہ میں سوربھ تیواری نامی شخص نے ڈاکٹر اوم شنکر کے خلاف درخواست دی تھی۔ اس شکایت پر متعلقہ دفعات میں کیس رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں دلائل اور ثبوتوں کی بنیاد پر قانونی کارروائی کرائی جائے گی۔ مقدمہ آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت موزوں دفعات میں رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined