قومی خبریں

بنگال میں قومی ترانے کی توہین کرنے پر بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر

مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا پولیس نے ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کے خلاف ریاستی اسمبلی کمپلیکس میں مبینہ طور پر قومی ترانے کی توہین کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے

<div class="paragraphs"><p>کولکاتا پولیس</p></div>

کولکاتا پولیس

 

کولکاتا: مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا پولیس نے جمعرات کو ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کے خلاف ریاستی اسمبلی کمپلیکس میں مبینہ طور پر قومی ترانے کی توہین کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ ارکان اسمبلی میں مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری اور ایوان میں پارٹی کے چیف وہپ منوج تیگا شامل ہیں۔

Published: undefined

یہ ہنگامہ آرائی بدھ کی دوپہر کو اس وقت شروع ہوئی جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں سیاہ لباس میں ملبوس ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس احتجاج کر رہے تھے۔ وہ مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے تحت ریاستی حکومت کو مرکزی واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف اسمبلی احاطے میں سراپا احتجاج تھے۔

Published: undefined

احتجاجی اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں بی جے پی ارکان اسمبلی کا ایک گروپ پارٹی کی میگا ریلی کے لیے اسمبلی کمپلیکس پہنچا، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر ارکان اسمبلی کو احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ’چور، چور’ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے اسمبلی اسپیکر بمن بندوپادھیائے سے شکایت کی کہ جب حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی قومی ترانہ گا رہے تھے تو بی جے پی کے ارکان اسمبلی یہ نعرے لگا رہے تھے اس لیے یہ قومی ترانہ کی توہین ہے۔ انہوں نے سپیکر سے اس معاملے میں ضروری قانونی اقدامات کرنے کی بھی درخواست کی۔

Published: undefined

اسپیکر نے فوری طور پر کولکاتا پولیس کے ڈپٹی کمشنر (سنٹرل ڈویژن) کو طلب کیا، جس کے دائرہ اختیار میں ریاستی اسمبلی آتی ہے، اور ترنمول کانگریس کے تین اراکین اسمبلی نے اس سلسلے میں ایک شکایتی خط انہیں سونپا۔ اس شکایت کی بنیاد پر بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined