جعفر آباد میں ویلکم پلیا کی بغل میں لگنے والے سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح آج دہلی پر دیش کانگریس کے صدر دیوندر یادو کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر نے نفرت کی سیاست کرنے والوں پرسخت تنقید کی اور اس کانوڑ کیمپ کو بھائی چارے کی ایک عمدہ مثال قرار دیا۔ یہ کانوڑ کیمپ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی سر پرستی میں گذشتہ 30 برسوں سے مسلسل ساون کے مہینے لگتا ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر دہلی کانگریس صدر دیوندر یادو نے کہا کہ آج کے دور میں کچھ لوگ نفرت کی سیاست کرکے ہمارے برسوں پرانے ہندو مسلم بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مگر وہ لوگ نہیں جانتے یہ ملک آپسی بھائی چارے اور ایک دوسرے کے تعاون سے ہی ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ متین احمد دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر ہونے کے ساتھ ہی ہند و مسلم اتحاد کی پہچان بھی ہیں اور گزشتہ تقریبا 30سالوں سے شیو بھکتوں کے لیے کیمپ لگا کر ان کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ دیوندر یادو نے کہا کہ جعفرآباد کے اس سدبھاؤنا کیمپ سے ان لوگوں کو سبق لینا چاہئے جو ہر وقت نفرت پھیلانے کی باتیں سوچتے رہتے ہیں۔
Published: undefined
سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے کبھی بھی اپنے علاقے میں نفرت نہیں بڑھنے دی اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ ہر تہوار ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اور ایک دوسرے کی عقیدت کا خیال رکھتے ہوئے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں نفرت پروان چڑھتی ہے وہاں سبھی کا نقصان ہوتا ہے اور کانگریس کی روایت رہی ہے کہ سب کو ایک ساتھ لے کر چلا جائے، اسی نظریہ کے تحت ہم کام کر رہے ہیں۔ چودھری متین احمد نے بتایا کہ اس سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح مسلسل 15 سالوں تک دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شیلا دکشت نے خود اپنے ہاتھوں سے کیا ہے۔ آج وہ بھلے ہی اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں اور ان کے دیئے ہوئے مشورے پر ہم آج بھی عمل پیرا ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔
Published: undefined
بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اس کانوڑ کیمپ میں تمام طبقات کے لوگوں کی شمولیت اس بات کی شہادت ہے کہ وہ فرقہ پرستوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارہ کی جڑوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع بابر پور میں شیو بھکتوں کا پھولوں سے استقبال کیا جاتا ہے اور بھائی چارے کی مثال کو عام کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
اس تقریب کے مہمان سید ناصر جاوید نے کہا کہ جہاں ایک جانب ملک بھر میں نفرت پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ہمارے لیڈر راہل گاندھی ہر جگہ محبت کی دکان کھول رہے ہیں۔ جعفرآباد کا سد بھاؤنا کانوڑ کیمپ اسی محبت کی دکان کا ایک حصہ ہے، جس کو سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد گزشتہ 30برسوں سے منعقد کرتے آرہے ہیں۔ وہ خود اس کیمپ میں روزانہ بیٹھتے ہیں اور شیو بھکتوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔
اس تقریب کی صدارت بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کی جبکہ نظامت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے مہمان سید ناصر جاوید نے کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined