قومی خبریں

مالی بے ضابطگی معاملہ: آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل گھوش کی مداخلت کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کی مداخلت کی عرضی کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کی مداخلت کی عرضی کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مالی بےضابطگیوں کے معاملہ میں گھوش کی خود کو فریق بنانے کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔

Published: undefined

عدالت نے 23 اگست کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ریاست کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے کہا کہ گھوش بطور ملزم درخواست میں فریق بنائے جانے کے اہل نہیں ہیں۔

Published: undefined

بنچ نے کہا، ’’ایک ملزم کے طور پر آپ کو پی آئی ایل میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جہاں کلکتہ ہائی کورٹ تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سرکاری آر جی کار ہسپتال میں ایک زیر تربیت ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Published: undefined

بنگال میں مظاہروں کے درمیان 23 اگست کو ہائی کورٹ کا حکم اسپتال کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اختر علی کی درخواست پر آیا تھا، جنہوں نے گھوش کے دور میں اسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے گھوش کی مداخلت کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ وہ اس معاملے میں مناسب فریق نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined