نئی دہلی: نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ کے دفتر میں داخلہ کے لئے صحافیوں کو اب متعلقہ افسران سے پیشگی اجازت لینی ہوگی۔ حکومت نے کل دیر رات اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو وزارت میں افسران سے ملاقات کے لئے پہلے اجازت لینی ہوگی اور اسی کی بنیاد پر وزارت میں داخلہ ملے گا۔ حالانکہ وزارت میں داخلہ پر کسی طرح کی پابندی عائد کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزارت کی طرف سے جاری نوٹس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نارتھ بلاک میں صحافیوں کے داخلہ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ لیکن صحافیوں کے داخلہ کو بہتر بنانے اور اس سے متعلقہ عمل کو درست کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کے طور پر نرملا سیتا رمن کے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات میں صحافیوں نے کسی پریشانی کے بغیر رپورٹنگ کے لئے ایک علیحدہ ویٹنگ روم الاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ الگ کمرہ نہیں ہونے کی وجہ سے افسران سے ملاقات کے لئے صحافیوں کو کوریڈور میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ وزیر خزانہ کی ہدایت پر نارتھ بلاک میں گیٹ نمبر دو کے باہر میڈیا کے لئے خاطرخواہ نظم کیا گیا ہے جس میں ایرکنڈیشنڈ کمرہ، پانی، چائے، کافی وغیرہ مقررہ وقفے سے دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس میں بیٹھنے کے ساتھ ہی الیکٹرانک آلات کو چارج کرنے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی بی کی طرف سے جاری ایکریڈیشن کارڈ کے ذریعہ لوگوں کو پیشگی اجازت کی بنیاد پر داخلہ ملے گا۔ اس کے علاوہ وزارت میں داخلہ پر کوئی دیگر پابندی نہیں ہے۔ عام بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں نارتھ بلاک میں دس جون سے صحافیوں کا داخلہ روک دیا گیا تھا۔ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اس کو واپس لے لیا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ صحافی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined