سری دیوی ’پنچ تتو‘ میں ضم، شوہر بونی کپور نے دی مكھیہ اگنی۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
سری دیوی کی آخری رسوم کے لئے تمل ناڈو سے پنڈت بلائے گئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ویلے پارلے شمشان گھاٹ پہنچے ہوئے ہیں۔ لوگوں کو قابو کرنے میں پولس کو پریشانی ہو رہی ہے۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
سری دیوی کا جسدخاکی شمشان گھاٹ پہنچا
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
جس ٹرک پر شری دیوی کو ویلے پارلے لے جایا جا رہا ہے وہ سفید پھولوں سے سجا ہوا ہے اور اس پر شری دیوی کی بڑی تصویر لگی ہوئی ہے۔ اس ٹرک پر بونی کپور، انل کپور، ہرش وردھن کپور کے ساتھ ارجن کپور بھی موجود ہیں۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
بالیوڈ اداکارہ شری دیوی آخری سفر پر روانہ ہو چکی ہیں ان کی آخری رسومات 3.30 بجے ولے پارلے کے پون ہنس شمشان میں ادا کی جائیں گی۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
الگ الگ ریاستوں سے شری دیوی کے شیدائی ممبئی میں جمع ہو گئے ہیں۔ راجستھان کی ایک خاتون شری دیوی کے جسد خاکی کو دیکھ کر زار و قطار رونے لگی۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
شری دیوی کے آخری سفر کے لیے ٹرک کو سفید رنگ کے پھولوں سے سجایا جا رہا ہے۔ اسی ٹرک میں ان کو سلیبریشن کلب سے ویلے پارلے آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لے جایا جائے گا۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
ایک طرف جہاں شری دیوی کو چاہنے والے ہزاروں مداح ان کے آخری دیدار کے لئے ممبئی کے سلی بریشن کل کے باہر قطار لگائے ہیں وہیں مشہور و معروف فلمی ہستاں بھی وہاں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پہنچ رہی ہیں۔ ایشوریا رائے، سشمتا سین، ہیما مالنی، ایشا دیول، سنجے کپور وغیرہ فلمی ستاروں کے پہنچنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
اپنی پسندیدہ اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شیدائیوں کی بھیڑ امنڈ پڑی ہے۔ بھیڑ اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں کی کلب کے باہر قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
فلم ساز فرح خان اور اداکارہ سونم کپور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سلیبریشن کلب پہنچیں۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
شری دیوی کا جس خاکی سلیبریشن کل میں رکھ دیا گیا ہے۔ ایک طرف جہاں شیدائیوں کا جم غفیر یہاں امنڈ پڑا ہے وہیں فلمی دنیا کی ہستیاں بھی پہنچ کر معروف اداکارہ کو آخری سلام پیش کر رہی ہیں۔
اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے اداکار انو کپور نے کہا ’’میڈیا کا کام سوال کرنا ہے اب یہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سب سوالوں کو نظر انداز کرتے ہیں یا نہیں۔ شری دیوی کا خاندان اس وقت غم سے گزر رہا ہے۔ بیٹیوں نے کم عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا ہے۔ ہمیں ان کے لئے دعا کرنی چاہئے۔‘‘
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
شری دیوی کے تمل ناڈو واقع آبائی گاؤں مینام پٹی (شیو کاشی) میں اس وقت غم کا ماحول ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے ’’انہیں یقین نہیں آ رہا کہ شری دیوی نہیں رہیں۔‘‘
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شری دیوی کا جسد خاکی منگل کی دیر رات ممبئی پہنچا۔ بدھ کی سہ پہر تقریباً 3.30 بجے ویلے پارلے کے پون ہنس شمشان میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ دیر شام جسد خاکی کو شری دیوی کے لوکھنڈ والا واقع رہائش گرین ایکرس میں رکھ دیا گیا تھا۔
جسد خاکی کو آج ان کے گھر سے کچھ دور واقع سیلیبریشن کلب لے جایا جائے گا جہاں صبح 9.30 بجے سے 12.30 بجے تک لوگ آخری دیدار کر سکتے ہیں۔ ان کی آخری رسومات ویلے پارلے سروس سوسائٹی شمشان اور ہندو سيمیٹری میں ادا کی جائيں گی۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
قبل ازیں بالی ووڈ کی سپر اسٹار آنجہانی اداکارہ شری دیوی کے جسد خاکی کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ گزشتہ رات ممبئی لایا گیا۔ ان کی لاش کولانے کے لئے فلم اداکار انل کپور اور دیگر لواحقین کافی پہلے سے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
دبئی میں محکمہ قانون کی اجازت ملنے کے بعد ان کے خاندان کے ارکان ان کے جسد خاکی کو ایک چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ لے آئے۔ اس دوران ہوائی اڈے کے باہر ہزاروں افراد کی بھیڑ جمع تھی اور جس کے پیش نظر پولس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔
رشتہ داروں نے اس جذباتی گھڑی میں میڈیا کے مسلسل حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا ہے شری دیوی کا آخری سفر دوپہر دو بجے سلیبریشن اسپوٹرس کلب سے شروع ہو گا۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
شری دیوی کے خاندان نے منگل کو ایک آفیشل بیان جاری کر کے رنج کے اس موقع پرمیڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق ’’خوشی، جہانوی، بونی کپور کےساتھ مکمل خاندان اور ایپن فیملی ان جذباتی لمحات میں میڈیا کی طرف سے تعزیت اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘
اس سے پہلے کل دوپہر دبئی میں حکام نے آنجہانی اداکارہ کی موت کی تحقیقات سے جڑے معاملے کو بند کر دیا اور ان کے جسد خاکی کو ہندوستان لے جانے کی منظوری دے دی۔
’ گلف نیوز‘ کے مطابق اس کے لئے آج 12 بجکر 45 منٹ پر این او سی سرٹیفکیٹ ہندوستانی قونصل خانے کے نمائندوں اور اداکارہ کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی پر کیمیائی لیپ لگانے کے عمل کے لئے دبئی پولس ہیڈکوارٹر میں واقع میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ اس کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے براہ راست دبئی ہوائی اڈہ لے جایا گیا۔ 54 سالہ شری دیوی کی ہفتہ کی رات کو دبئی میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں باتھ ٹب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی تھی۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2018, 9:08 AM IST