قومی خبریں

جیٹ ایئر ویز پر اس ہفتہ کے آخر تک فیصلہ ممکن

ایئر لائن کو بچانے اور دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے اس کے ملازمین نے آج یہاں سول ایوی ایشن کی وزارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مالیاتی بحران کی وجہ سے ٹھپ پڑی پرائیویٹ ایئر لائنز سروس کمپنی جیٹ ایئر ویز کی حصہ داری فروخت کرنے کے بارے میں اس ہفتے کے آخر تک فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

سول ایوی ایشن کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ستیندر کمار مشرا نے جیٹ ایئر ویز کے عملہ کو منگل کو یقین دہانی کرائی کہ قرض دینے والے بینکوں کی طرف سے گزشتہ ماہ شروع کی گئی بولی کے عمل کا نتیجہ اس ہفتے کے آخر تک سامنے آ جائے گا۔

Published: undefined

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے بینکوں کے کنسورشیم نے بقایا قرض کی وصولی کے لئے ایئر لائنز کی 75 فیصد تک شیئر کی فروخت کے واسطے بولی کا عمل شروع کیا تھا۔ بولی لگانے کی آخری تاریخ 10 مئی تھی۔ باضابطہ طور پر صرف اتحاد ایئر ویز نے بولی لگائی ہے جس کی جیٹ ایئر ویز میں پہلے سے 24 فیصد حصہ داری ہے۔ اس کے علاوہ بولی کے عمل سے الگ بھی دو پیشکش موصول ہوئی ہیں۔

Published: undefined

ایئر لائن کو بچانے اور دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے اس کے ملازمین نے آج یہاں سول ایوی ایشن کی وزارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جیٹ ایئر ویز طیارے کے رکھ رکھاؤ، انجینئرنگ ملازمین تنظیم کے صدر آشیش موہنتی نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ مشرا نے انہیں اور کچھ دوسرے ملازم نمائندوں کو بلا کر 20-25 منٹ بات کی۔ انہوں نے ملازمین کی بات سننے کے بعد یقین دلایا کہ بینکوں کی بولی کے عمل کا نتیجہ اس ہفتے کے آخر تک سامنے آ جائے گا۔

Published: undefined

جوائنٹ سکریٹری نے ملازمین سے کہا کہ حکومت سب سے اوپر کی سطح پر صورت حال پر نظریں رکھے ہوئے ہیں۔ جیٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کو وزارت کی سطح پر رفتار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

موہنتی نے بتایا کہ ایس بی آئی کی جانب سے بھی انہیں یہی یقین دہانی مل گئی ہے کہ بولی کے عمل کا نتیجہ اس ہفتے کے آخر تک آ جائے گا۔

Published: undefined

اس سے پہلے ملازمین نے وزارت کے دروازے کے سامنے نعرے بازی کی۔ وہ پانچ ماہ سے بقایا تنخواہ دلانے کی مانگ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بولی کے عمل پر فیصلہ جلد نہیں ہو پاتا تو قومی کمپنی قانون اتھارٹی کے پاس معاملہ بھیج کر کمپنی کو نیلام کر دیا جائے اور اس پیسے سے ملازمین کی بقایا تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined