جموں: جموں وکشمیر پولیس نے ضلع ادھم پور میں ایک نیوز پورٹل کے خلاف فرضی نیوز مشتہر کرنے کے پاداش میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایس ایس پی ادھم پور راجیو پانڈے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'سوشل میڈیا کی سائٹس جیسے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، وٹس ایپ وغیرہ کی مسلسل اور باریک بینی سے نگرانی کے دوران ہم نے دیکھا کہ "ادھم پور ڈوگری لنک نیوز" نامی ایک نیوز پورٹل نے اپنے فیس بک پیج پر ایک فرضی نیوز اپ لوڈ کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ادھم پور کے اسکان مندر کے نزدیک چار ملی ٹنٹوں کو دیکھا گیا اور انہوں نے ایک جگہ فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے ان میں سے دو ملی ٹںٹوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں'۔
Published: undefined
راجیو پانڈے نے کہا کہ پولیس اس نیوز پورٹل کے چلانے والے کو تلاش کر رہی ہے جس نے یہ فرضی نیوز اپ لوڈ کی ہے۔ ایس ایس پی موصوف نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہں۔ انہوں نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں پولیس کو اطلاعات فراہم کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined