پنجی: گوا کے ساحل پر ہندوستانی بحرایہ کے ایک ’میگ 29 کے‘ جنگی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پائلٹ گوا کے ساحل پر معمول کی پرواز پر تھا۔ حادثے کے وقت پائلٹ بروقت طیارہ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔ طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے عین قبل پائلٹ نے صورتحال کے پیش نظر سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔
Published: undefined
اس حادثے کے بعد ہندوستانی بحریہ نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد واپس اڈے پر آ رہا تھا۔ اس سے قبل ہندوستانی فضائیہ کا ایک میگ 21 جنگی طیارہ رواں سال 29 جولائی کو راجستھان کے باڑمیر میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بحق ہو گئے تھے۔ ان کی شناخت ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے ساندھول سے تعلق رکھنے والے ونگ کمانڈر موہت رانا اور جموں کے فلائٹ لیفٹیننٹ ادویتیا بال کے طور پر ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined