نئی دہلی: 'سوچھ بھارت مشن' کے تحت، میٹرو کمپلیکس اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے یکم اپریل سے 15 اپریل تک 'پندرہ روزہ صفائی مہم' کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے منگل کے روز ایک ریلیز میں بتایا کہ اس مہم کا مقصد 'صفائی ستھرائی اور حفظان صحت' پر خصوصی توجہ دینا ہے اور کورونا وائرس کی موجودہ عالمی وبا کے پیش نظر عام لوگوں کو صفائی کا پیغام دینا ہے۔
Published: undefined
اس پندرہ روزہ مہم کے دوران دہلی میٹرو اپنے نیٹ ورک کے تمام حساس مقامات پر صفائی مہم چلائے گی۔ اس مہم کے تحت ہر دن اسٹیشن، ڈپو، رہائشی کالونیوں، سائٹ کے دفاتر اور تعمیراتی مقامات کا ایک خاص حصہ صفائی ستھرائی کے لئے نشان زد کیا جائے گا۔ اس مہم کے تحت صفائی کے لئے منتخب مقامات کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
Published: undefined
تمام اسٹیشنوں اور تعمیراتی مقامات پر ڈی ایم آر سی عہدیدار متعلقہ شہری حکام جیسے ایم سی ڈی، این ڈی ایم سی، ڈی ڈی اے، نوئیڈا، ایم سی جی، ایم سی ایف وغیرہ سے میٹرو احاطے کے آس پاس روٹین کی صفائی ستھرائی، تجاوزات کو ختم کرنے اور بھکاریوں / پٹری والوں کو ہٹانے وغیرہ کے لئے رابطہ قائم کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز