لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے فیروزآباد میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے سنیچر کو ملاقات کر کے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ ایس پی کی حکومت بنتے ہی مظاہرین کے خلاف درج کیے گئے سبھی مقدمے واپس لئے جائیں گے۔
Published: undefined
یو پی میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پھوٹے تشدد میں تقریباً 23 افراد کی موت ہوئی تھی جن میں سے سب سے زیادہ 6 اموات فیروزآباد میں ہی ہوئی ہیں۔ سنیچر کو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو احتجاج متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے فیروزآباد پہنچے تھے اور مالی تعاون کے طور پر اہل خانہ کو 3۔3 لاکھ روپئے کا چیک سونپا۔
Published: undefined
فیروزآباد میں نینی گلاس فیکٹری کے نزدیک ارمان ولد امین کے گھر سبھی پانچ مہلوکین کے اہل خانہ کو بلا کر اکھلیش نے ان سے ملاقات کی اور ان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے ہر قسم کی قانونی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں ایس پی کی حکومت بننے کے بعد مظاہرین کے خلاف درج کیے گئے سبھی مقدمے واپس لئے جائیں گے۔
Published: undefined
ایس پی سربراہ نے سی اے اے/این آر سی کو غریب عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کتنے ہی غریب کنبے ایسے ہیں جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں وہ اس کے لئے دستاویز کہاں سے لائیں گے۔ سماجو ادی پارٹی ایسے قانون کی مخالفت جاری رکھے گی۔ اس سے قبل ایس پی سربراہ اکھلیش یادو جمعہ کو قنوج میں ہونے والے بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتےہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو دس۔دس لاکھ روپئے مالی تعاون کے طور پر دینے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
ایس پی سربراہ نے بی جے پی پر سطحی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے میعاد کار میں بنایا گیا فائر اسٹیشن بند نہیں کیا گیا ہوتا تو اس بات کے قوی امکانات تھے کہ اس حادثے میں کئی لوگوں کی جانیں بچا ئی جاسکتی تھیں کیوں کہ وہاں سے موقع واردات پر پہنچنے میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں صرف دس منٹ میں پہنچ جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سطحی سیاست کی وجہ ان کے میعاد کار میں بنائے گئے فائر اسٹیشن کو بند کردیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے نظم ونسق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جے این یو میں بی جے پی کے غنڈوں نے گھس کر طلبہ و اساتذہ کے ساتھ مار پیٹ کی۔ پولیس ان پر کارروائی نہیں کرتی ہے کیونکہ ان کا تعلق بی جے پی سے تھا۔سی اے اے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ بی جے پی عوام کو مسائل میں الجھانا چاہتی ہے۔ بی جے پی نے اپنے میعاد کار میں کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے جو عوام کے مفاد میں ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined