اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ میں اتوار کی شام ایک خاتون صحافی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اناؤ۔کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہنے والی ایک خاتون صحافی کو کانپور میں کووڈ ۔19 اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ صحافی کے کنبے کے دیگر تین افراد کو بھی کانپور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق خاتون صحافی پانچ دن قبل کافی تیز بخار کی شکایت کے بعد کانپور میڈیکل کالج جانچ کے لئے گئی تھیں۔ لیکن ڈاکٹر نے انہیں عام بخار بتاتے ہوئے دوائیں دی تھیں اور کورونا جانچ کے لئے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے افسران سے شکایت کی, جس کے بعد ان کا نمونہ لے کر جانچ کے لئے بھیجا گیا۔ اتوار کی رات آئی ان کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز