حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کاپرا سرکل کی خاتون ڈیویزنل انجینئر مہالکشمی کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے 20 ہزارر وپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے بعد کاپرا میونسپلٹی آفس کے علاوہ، اے سی بی نے مہالکشمی کی رہائش گاہ پر تلاشی لی۔
Published: undefined
اے سی بی کے ڈی ایس پی سورا نارائن نے اس معاملہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملاپور جی ایچ ایم سی کے صفائی ورکر رامو کی موت ہوگئی اور اس کی اہلیہ کو نوکری دینے مہالکشمی نے 20 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ رامو کے بیٹے سرینواس نے اے سی بی سے اس کی شکایت کی جس پر اے سی بی کے عہدیداروں نے جال بچھا کر مہالکشمی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
Published: undefined
سورا نارائن نے بتایا کہ وہ فی الحال ڈی ای مہالکشمی کے دفتر اور نگرم، چکرا پوری کالونی میں ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اب تک ان کی رہائش گاہ میں سونا اور نقدی ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز