دہلی میں کہرے اور فضائی آلودگی کی وجہ سے ابھی درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان بنا ہوا ہے، اس لیے ٹھنڈ کا احساس نہیں ہو رہا ہے، بلکہ مرطوب گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بنے سائیکلونک سرکولیشن کے سبب ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے جنوبی ہند کی 4 ساحلی ریاستوں میں آج سے 14 نومبر تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔
وہیں شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں ٹھنڈ نے دستک دے دی ہے۔ بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ میں صبح و شام گھنا کہرا چھانے لگا ہے جبکہ دہلی کے لوگوں کو ابھی ٹھنڈ کا انتظار ہے اور 15 نومبر کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کی امید کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے 14 نومبر تک کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، پڈوچیری میں بارش ہونے کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ کیرالہ کے ترواننت پورم، کولم، پتھانامتھٹٹا، الپوجھا، کوٹایم، ایرناکولم اور اڈوکّی ضلعوں کے لیے یلو ارلٹ جاری کیا گیا ہے۔ پڈوچیری کے ماہے، ینم، کرائیکل میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے کچھ حصوں میں بھی بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور خراب موسم کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو کیرالہ-لکش دیپ ساحل پر مچھلی پکڑنے کے لیے نہیں جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ ان ریاستوں میں بارش کا اثر پورے ملک میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق لا لینا فعال ہونے سے اس سال ہندوستان خاص کر شمالی ہند میں معمول سے زیادہ ٹھنڈ پڑنے کی عالمی موسمیاتی تنظیم نے پیشین گوئی کی ہے۔ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں بحرالکاہل میں لالینا فعال ہونے سے سمندر کی سطح ٹھنڈی ہوگی۔ پھر سمندر سے اٹھنے والی ہوائیں ہندوستان سے ٹکرائیں گی۔ وہیں نومبر میں پری ونٹر کا اثر بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش میں دکھنے لگا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم