جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح ملی ٹینٹوں نے فدائین حملہ کیا جس کے سبب 3 فوجی شہید ہو گئے، جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔ دریں اثنا، 2 ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی، اس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ یوم آزادی سے قبل فوجی کیمپ پر حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق راجوری کے درہال پولیس اسٹیشن سے چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے اگر چہ اُنہیں اُدھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین فورسز اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب جمعرات نماز فجر سے قبل کیمپ کے باہر گولیوں اور بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد وسیع علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
Published: undefined
یوم آزادی سے تین روز قبل راجوری کے فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے فوجی تنصیبات، پولیس اسٹیشنوں اور دیگر حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ممکنہ حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں خطے میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز