گزشتہ کچھ دنوں سے پہاڑی علاقوں میں ہو رہی بارش نے تشویشناک حالات پیدا کر دیئے ہیں۔ ہر طرف تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے، لیکن آنے والے دنوں میں اس سے بھی بڑے خطرہ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ یہ خطرہ پہاڑوں کے نیچے سینکڑوں کلومیٹر احاطہ میں بسے میدانی علاقوں کے ان شہروں میں ہے جہاں پر دور دور تک نہ تو ندیاں ہیں اور نہ ہی نالے۔ بارش کی تباہی کا اندازہ لگانے والی ایجنسیوں سے منسلک سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے بہنے والی ندیوں اور نالوں نے اپنے راستے کو نہ صرف بدلا ہے بلکہ بغیر کسی ریور کیچمنٹ (ندیوں کے آبی ذخیرہ والے علاقے) سے کئی کئی کلومیٹر دور تک کا بہاؤ والا علاقہ بنا لیا ہے۔
Published: undefined
ڈیپارٹمنٹس کے اندازے کے مطابق اب تک ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی تقریباً ایک درجن سے زیادہ ندیوں نے اپنا رُخ یعنی راستہ ہی بدل دیا ہے۔ اہم ندیوں کی معاون ندیوں کی تعداد سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم دفتر سے لے کر وزارت داخلہ تک کی نظر ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہی بارش کی تباہی پر بنی ہوئی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے لگاتار لمحہ لمحہ بدل رہے حالات کے بارے میں وزیر اعظم دفتر اور وزارت داخلہ کو جانکاری بھیجی جا رہی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ کچھ دنوں سے پہاڑی علاقوں میں لگاتار ہو رہی بارش سے پہاڑوں پر زبردست تباہی مچی ہوئی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح سے بارش ہو رہی ہے اور پہاڑوں پر ندیوں سے تیز رفتار کے ساتھ آنے والے پانی سے سب کچھ تباہ ہوا جا رہا ہے، وہ میدانی علاقوں کے لیے بھی بڑا خطرہ بن کر سامنے آ رہا ہے۔ موسمیاتی سائنسداں سریندر پال کہتے ہیں کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے اوپری علاقوں سے آنے والی ندیوں اور نالوں نے اپنے موجودہ راستے کے علاوہ درجنوں نئے چھوٹے چھوٹے راستے اختیار کر لیے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’یہی بنے نئے راستے سب سے بڑے خطرہ کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ندیوں میں پانی کی رفتار اتنی زیادہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ کئی کلومیٹر تک کی زمین کی ان سبھی ملکیتوں کو بھی تباہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں جو اس کے راستے میں بھی نہیں تھے۔ اب یہی ندی اپنی اسی رفتار کے ساتھ میدانی علاقوں میں آگے بڑھ رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
ماہرین موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ دقت ہماچل پردیش کے نشیبی علاقوں میں بسے پنجاب اور ہریانہ کے تقریباً 12 اضلاع سمیت چنڈی گڑھ میں ہے۔ اتراکھنڈ کے نشیبی علاقوں میں بسے 7 اضلاع سمیت ذیلی علاقوں میں ندیوں کے بہاؤ سے خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ اور پنجاب کے علاوہ نارتھ ایسٹ کے ہمالیائی علاقہ میں بھی اسی طرح کے امکانات بن رہے ہیں۔ سریندر پال کا کہنا ہے کہ بارش میں سب سے زیادہ تباہی ان علاقوں میں ہو رہی ہے جہاں کے پہاڑ کھوکھلے ہو چکے ہیں، یا پھر جن پہاڑوں کے کشش ثقل کا مرکزی نکتہ اپنی جگہ سے کھسک گیا ہے۔ اس کے علاوہ جو سب سے زیادہ تباہی مچانے والے حالات بن رہے ہیں، وہ یہی ہے کہ ندیوں اور نالوں کے ذریعہ سے تیز رفتار کے ساتھ آنے والا پانی نہ صرف اپنے راستے کی سبھی عمارتوں کو تباہ کر رہا ہے بلکہ جہاں ندیوں اور نالوں کا راستہ نہیں ہے، وہاں بھی جا کر بنے ہوئے مستقل ٹھکانوں کو تباہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
موسمیاتی سائنسداں دامودر شرما کا بھی یہی کہنا ہے کہ پہاڑوں پر بارش کی وجہ سے کھسکنے والے پہاڑ اور ان پر بسی آبادی والے گھروں کے زمیں دوز ہونے کی اصل وجہ پانی کی تیز رفتار ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑوں پر بارش کے تیز بہاؤ میں پانی کے نکلنے کا وسیع راستہ نہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی آتی ہے۔ میدانی علاقوں میں ندیوں کے تیز ہوئے بہاؤ اور اس کے بعد الگ الگ مقامات پر بنائے گئے نئے راستوں سے نقصانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں جس طرح میدانی علاقوں میں، خصوصاً شمالی ہندوستان میں پنجاب، ہریانہ، ہماچل، جموں و کشمیر کے ساتھ اتراکھنڈ اور دہلی سے جڑے ہوئے شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے، وہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ندیوں کی طغیانی اور پانی کی تیز دھار کے ساتھ بنے راستوں کے سبب سڑک کا راستہ پوری طرح بدحال ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined