قومی خبریں

امرناتھ یاترا میں ’سٹکی بم‘ کا خوف، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کا فیصلہ

پولس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ ’’امرناتھ یاترا کے لئے فل پروف سیکورٹی ہوگی، یہ دیکھا جا رہا ہے کہ روٹس پر کہاں مزید فوجی نفری کو تعینات کیا جائے، رات میں بھی روٹس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ سٹکی بم ایک مسئلہ ضرور ہے لیکن کوئی تشویش ناک امر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال پوری شری امرناتھ یاترا کو سی سی ٹی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سٹکی بم ایک مسئلہ ضرور ہے لیکن یہ کوئی تشویش ناک امر نہیں ہے اس کے ساتھ اچھی طرح نمٹا جائے گا اور پرامن یاترا کو یقینی بنایا جائے گا'۔

Published: undefined

وجے کمار نے کہا کہ شری امر ناتھ یاترا کو مانیٹر کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'شری امرناتھ یاترا کے لئے فل پروف سیکورٹی بندوبست کیا جائے گا اس میں دیکھا جا رہا ہے کہ روٹس پر کہاں مزید فوجی نفری کو تعینات کیا جائے گا رات میں بھی روٹس کو نہیں چھوڑا جائے گا اور رات کو موبائل گاڑیوں کی پیٹرولنگ کی جائے گی'۔ ان کا کہنا تھا کہ یاترا گاڑیوں اور سیول گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا اور تمام روٹس پر یاترا گاڑیوں کے لئے ایک مقررہ وقت ہوگا۔ واضح رہے کہ سالانہ شری امر ناتھ یاترا 28 جون سے شروع ہونے والی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined