قومی خبریں

دہلی میں پولیس کے بجائے شرپسندوں کا خوف: ڈاکٹر نریش کمار

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ دہلی میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے جلد از جلد ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی جانی چاہئے تاکہ پولیس بھرتی میں جو خلا ہے اس پر بات کی جاسکے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار، تصویر ٹوئٹر @DrNareshkr</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار، تصویر ٹوئٹر @DrNareshkr

 

نئی دہلی. ملک کی راجدھانی دہلی میں دوہرے قتل کے پیش نظر کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے حکومت ہند کے وزیر داخلہ کو میمورنڈم دیتے ہوئے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے وقت نکالنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر نریش نے کہا کہ دہلی میں جہاں پولس کا خوف ہونا چاہئے وہاں شرپسندوں کا خوف ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ درست ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پاس وقت نہیں ہے، لیکن ملک کے وزیر داخلہ کے پاس دہلی کے لیے کب وقت ہوگا، جس میں آئے روز جرائم ہو رہے ہیں اور یہ رک نہیں رہے ہیں۔ اس واقعہ کے پیش نظر دہلی کانگریس پارٹی کے کارکنان امن و امان کو لے کر جلد ہی دھرنا و احتجاج کرے گی۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ دہلی میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے جلد از جلد ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی جانی چاہئے تاکہ پولیس بھرتی میں جو خلا ہے اس پر بات کی جاسکے۔ وہیں دہلی میں قانون کا اقبال بلند ہونے کی بجائے شرپسندوں کا اقبال بلند ہو گیا ہے۔ جس کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر آپس میں لڑتے رہتے ہیں اور ان کا اس طرح کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ چیف منسٹر لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کیوں نہیں کرتے۔ وہ صرف بیان دینا جانتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دہلی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ وہیں دہلی پولیس کمشنر راجدھانی دہلی کے نظام کو چست رکھنے کے لیے ایک تھانہ کمیٹی تشکیل دیں تاکہ ایسے واقعات کے رونما ہونے سے پہلے ہی کارروائی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ پولیس گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ کم از کم 500 پی سی آر وینوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined