نئی دہلی: دہلی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ میں تعمیراتی مزدوروں کی آن لائن رجسٹریشن میں فراڈ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ’نرمان مزدور ادھیکار ابھیان‘ نے کہا ہے کہ اصل مزدوروں کے حقوق اور مفادات کو ہڑپنے کی سازش ہو رہی ہے۔
Published: undefined
نرمان مزدور ادھیکار ابھیان کے کنوینر تھانیشور دیال آدی گوڑ نے بدھ کو یہاں کہا کہ بورڈ کے پورٹل پر اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگ سے زائد رجسٹریشن کرا چکے ہیں، جبکہ دہلی میں تعمیراتی کارکنوں کی تعداد صرف 10 لاکھ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی میں ہر تعمیراتی مزدور کا رجسٹریشن بورڈ میں ہو چکا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ بورڈ کے رجسٹریشن کے ذریعے دہلی سرکار ووٹ بینک تیار کر رہی ہے۔ اس سے بورڈ اپنے اصل مقاصد کو پورا نہیں کر پائے گا۔ بورڈ میں نان کنسٹرکشن ورکرز کے رجسٹریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس سے تعمیراتی مزدوروں کے ویلفیئر فنڈز کے غلط استعمال کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے رجسٹریشن کے موجودہ عمل میں بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر تعمیراتی مزدوروں کے رجسٹریشن منسوخ کیے جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined