نئی دہلی: پچھلے کچھ دنوں سے ملک بھر میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں احتیاط کے طور پر کئی ریاستوں نے ماسک کو دوبارہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے اس ہفتے کے شروع میں ایک جائزہ میٹنگ کی اور ریاستوں کو مشورہ دیا تھا وہ چوکس رہیں اور کورونا کے حوالہ سے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیں۔
Published: undefined
وزیر صحت نے اس کے علاوہ ریاستی وزراء صحت پر زور دیا تھا کہ وہ 10 اور 11 اپریل کو اسپتال کے تمام بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ماک ڈرل (مشقیں) کریں۔ دریں اثنا، جن ریاستوں نے ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا ہے وہ ہریانہ، کیرالہ اور پڈوچیری ہیں۔
Published: undefined
ہریانہ حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے عوام سے کورونا کے مطابق رویہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور پنچایتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاست کے تمام حصوں میں اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
Published: undefined
کیرالہ نے بھی حاملہ خواتین، بوڑھوں اور طرز زندگی کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے ریاست میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے انعقاد کے بعد کہا کہ کووڈ سے ہونے والی زیادہ تر اموات 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور طرز زندگی کی بیماریوں جیسے ذیابیطس سے مبتلا افراد میں ہوتی ہیں۔
Published: undefined
پڈوچیری انتظامیہ نے فوری اثر سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں، ہوٹلوں، ریستوراں، شراب کی دکانوں، تفریحی مقامات، سرکاری دفاتر اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو لازمی طور پر ماسک پہننا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined