کورونا انفیکشن کا خوف لوگوں پر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یہ خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اب انسانیت بھی ختم ہوتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔ حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ ایک فیملی نے اپنے ہی کنبہ کے 35 سالہ فرد کی لاش کو سڑک کے کنارے رکھ کر چھوڑ دیا۔ حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی موت استھما اور دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوئی تھی۔ پولس نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ خبروں کے مطابق مہاجر مزدور چار دن پہلے ممبئی سے پرتاپ گڑھ میں اپنے گاؤں لوٹ کر آیا تھا اور ہفتہ کے روز اسے سانس اور دل کی بیماریوں کے سبب سوروپ رانی اسپتال لایا گیا تھا۔
Published: undefined
رانی گنج کے ڈپٹی ایس پی اتل انجن ترپاٹھی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ایک ڈاکٹر سے صلاح لینے کے بعد گھر لوٹتے وقت اس کی حالت اچانک بگڑ گئی اور موت واقع ہو گئی۔ گھر کے اراکین کو اندیشہ تھا کہ اس کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے، لہٰذا اس کی لاش کو گاؤں کے باہر چھوڑ دیا اور گھر چلے گئے۔"
Published: undefined
اتوار کی صبح پریاگ راج-پرتاپ گڑھ سڑک پر رانی گنج پولس اسٹیشن کے تحت آنے والے دمدم گاؤں میں سڑک کنارے پڑی لاش کو لوگوں نے دیکھا تو پولس کو خبر دی۔ پولس نے گھر والوں کا پتہ لگایا لیکن انھوں نے لاش کو لینے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ "مہاجر مزدور کو تھرمل اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد 21 روزہ ہوم کوارنٹائن کی صلاح دی گئی تھی۔ اس کو استھما اور دل کی بیماری تھی۔"
Published: undefined
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بعد میں مردہ شخص کی بیماریوں کی تفصیل دیکھی اور کہا کہ استھما اور دل کی بیماری کی وجہ سے ہوئی پیچیدگیوں کے سبب اس کی موت ہوئی۔ سینئر پولس اور طبی افسران نے گھر والوں کو یقین دلایا کہ وہ کورونا وائرس سے نہیں مرا اور یہاں تک کہ اس کے جسم سے ایک نمونہ بھی لیا گیا جو ٹیسٹ کے لیے لیب بھیجا گیا۔ افسران نے گھر والوں کے خوف کو دور کرنے کے لیے انھیں پی پی ای کٹ اور سینیٹائزر بھی دیا۔ بالآخر اتوار کی شام پریاگ راج میں لاش کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز