قومی خبریں

معروف شاعر منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا کانگریس میں شامل

فوزیہ رانا کی کانگریس میں شمولیت کے بعد بہار کانگریس صدر پر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ "منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: سماجی کارکن اور مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا آج اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا کے سامنے یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر صداکت آشرم میں منعقدہ ایک ملن تقریب میں فوزیہ رانا نے اپنے حامیوں کے ساتھ قومی صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی رکنیت لی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فوزیہ رانا شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹریشن(این آر سی) کے خلاف چلی ملک گیر تحریکات کا ایک اہم حصہ تھیں اور اس دوران لکھنو میں وہ گرفتار بھی ہوئی تھیں۔ فوزیہ رانا سماجی ایشوز کو بھی لگاتار اٹھاتی رہی ہیں، اور خصوصی طور پر اتر پردیش کی یوگی حکومت میں عوام مخالف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کے پیش نظر وہ بی جے پی حکومت کے خلاف بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

Published: undefined

بہر حال، آج جب فوزیہ رانا باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہوئیں، تو اس موقع پر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ "منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔" تقریب میں کانگریس کے بہار انچارج اور راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل کے علاوہ متعدد لیڈران بھی موجود تھے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined