امراؤ جان، سودیش، پیلی لائیو اور گلابو شتابو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی فرخ جعفر کا آج 88 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ فرخ جعفر کو فلم ’گلابو شتابو‘ میں بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔ لکھنؤ شہر کی جان مانی جانے والی فرخ جعفر اپنے پسماندگان میں 2 بیٹیوں کو چھوڑ گئی ہیں۔ فرخ جعفر کو کچھ وقت سے سینے میں جکڑن کی شکایت تھی۔ بیٹی مہرو جعفر نے بتایا کہ 4 اکتوبر کو انھیں سہارا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سینے میں جکڑن کی شکایت بڑھتی گئی اور انھیں بعد میں نمونیا بھی ہو گیا۔ بیٹی مہرو جعفر نے بتایا کہ ہفتہ کے روز عیش باغ کے ملکہ جہاں قبرستان میں انھیں صبح دس بجے آخری وداعی دی جائے گی۔
Published: undefined
فرخ جعفر جون پور میں پیدا ہوئی تھیں، لیکن وہ لکھنؤ میں ایسی رچی بسیں کہ یہیں کی ہو کر رہ گئیں۔ یہاں آکاشوانی میں انھیں ملازمت بھی ملی اور وہ ملک کی پہلی خاتون آر جے بن گئی تھیں۔ اداکاری کا شوق شروع سے ہی تھا۔ وہ ممکری کیا کرتی تھیں۔ اسی شوق نے انھیں فلموں میں کام کے لیے آگے بڑھایا۔ بیٹی مہرو کے مطابق امی لکھنؤ کی لاڈلی تھیں۔ وہ لکھنؤ سے بے پناہ عشق کرتی تھیں۔ جب انھیں فلم فیئر ملا تو لکھنؤ میں جشن منایا گیا۔ مبارکباد کے لیے قطار لگ گئی۔ ہر کسی کو ایسا لگا جیسے اسے ہی عزت ملی ہو۔ یہ امی کے ساتھ ساتھ لکھنؤ کے ہر اداکار کی عزت افزائی تھی۔ امراؤ جان کے ذریعہ فلموں میں اداکاری کی شروعات کرنے والی فرخ جعفر کی پیپلی لائیو کی اماں کا کردار کافی مقبول ہوا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فرخ جعفر نے بالی ووڈ کے تینوں خان کے ساتھ کام کیا ہے۔ سودیش میں انھوں نے شاہ رخ کے ساتھ کام کیا، پیپلی لائیو میں عامر خان کے ساتھ کیا، اور سلطان میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ تمام کرداروں کے بعد بھی فلم گلابو شتابو میں ان کے کام کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ ان کے انتقال پر ان کے ساتھ کام کرنے والوں نے ان کے ساتھ گزارے اپنے لمحات کو یاد کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined