قومی خبریں

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچناہے، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں؟ ہم سے یہ دشمنی کیسی؟ مسلمانوں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے؟

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

Published: undefined

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں انڈیا الائنس کامیاب ہونا چاہئے تاکہ ملک کے عوام خصوصاً اقلیتوں کو راحت پہنچ سکے اور سابق حکومت کی طرف سے بنائے گئے کالے قوانین کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Published: undefined

انہوں نے عوام سے کہا کہ ”آپ نے حالیہ دنوں میں وزیر اعظم کی تقریریں سنیں ہونگی، انہوں نے راجستھان، علی گڑھ کرناٹک اور دیگر جگہوں پر براہ راست مسلمانوں پر حملہ کیا اور زہر افشانی کی لیکن ہم اب بھی ان (بھاجپا )کے عزائم اور ناپاک اداروں کے تئیں ہوشیار نہیں ہورہے ہیں۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں یہاں بھاجپا کی اے، بی ، سی اور دیگر ٹیموں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ کیا آپ کو دکھائی اور سنائی نہیں دے رہا ہے کہ وزیر اعظم کیا کررہے ہیں اور اقلیتوں کےساتھ کیا ہورہاہے؟وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سارے مسلمان ’گھسپیٹھئے‘ ہیں، ہم کو دیکھنا ہے کہ کہیں مسلمانوں کو یہاں سے نکالا تو نہیں جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج کل ہمارے گھروں میں لوگ آتے ہیں، اور پوچھتے ہیں، آپ کے کنبے میں کتنے افراد ہیں، آمدنی کتنی ہے؟بچے کتنے ہیں، گاڑیاں کتنی ہیں۔ اور اگر موجودہ حکمران ہی برسراقتدار رہے تو اگلے مرحلے میں آپ سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ آپ یہاں کے ہو یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ”ہم سب کو مل کر یہ سوچناہے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں؟ ہم سے یہ دشمنی کیسی؟ مسلمانوں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے؟“

Published: undefined

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تقرریوں کیلئے پہلے چیف جسٹس، وزیر اعظم اور اپوزیشن جماعت کے لیڈر کے ممبران ہوتے تھے لیکن موجودہ بھاجپا حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھاری اکثریت کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر قانون بدل ڈالا اور چیف جسٹس کو اس کمیٹی سے باہر نکال دیا۔

Published: undefined

اب الیکشن کمیشن کے قیام کیلئے وزیرا عظم، وزیر داخلہ اور اپوزیشن کا نمائندہ رکھا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت جس کو چاہے الیکشن کمیشن اور اس کا ممبر بنا سکتی ہے۔ انہوں نے عوام کو EVMمشینوں سے بھی ہوشیار رہنے کی تلقین کی اور کہاکہ جب آپ اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں تو پوری طرح سے جانچ پڑتال کریں کہ آپ کا ووٹ کاسٹ ہوا کہ نہیں ہوا، اگر ہوا تو کس نشان پر ہوا۔

Published: undefined

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور تعاون اور اشتراک دیں اور ووٹنگ کے روز اپنے گھروں سے جوق در جوق نکل کر اپنی آبائی جماعت نیشنل کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ جاری انتخابی مہم تن دہی سے جاری رکھیں اور پارٹی اُمیدواروں کی شاندار کامیابی یقینی بنائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined