آج جمنا اتھارٹی کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں کسان دھرنا و مظاہرہ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔ دھرنا و مظاہرہ کرنے والے وہ کسان ہیں جنھوں نے اپنی زمین جیور ایئرپورٹ کے لیے جمنا اتھارٹی کو دی ہے اور اس کا معاوضہ بھی لیا ہے۔ لیکن آج کسان جمنا اتھارٹی کے باہر اس لیے بیٹھے ہیں کیونکہ جمنا اتھارٹی انھیں جہاں پر منتقل کروا رہی ہے، وہ اس جگہ پر نہیں رہنا چاہتے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہاں پر بنیادی سہولیات کی کمی ہے، اس لیے جس گاؤں سے ان کو ہٹایا گیا ہے اس کی جگہ پہلے سے بتائے گئے دوسرے گاؤں میں ان کو منتقل کیا جائے۔
Published: undefined
اس دھرنا میں سب سے زیادہ رنہیرا گاؤں کے کسان اپنے کنبہ اور بچوں کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ رنہیرا گاؤں کے کسان کنبوں کا آج جمنا اتھارٹی کے باہر صبح سے ہی مظاہرہ چل رہا ہے۔ جمنا اتھارٹی سے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ رنہیرا گاؤں سے منتقل کر انھیں ماڈل پور گاؤں میں بسایا جائے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں کے تعلق سے سبھی رضامند ہیں۔
Published: undefined
دراصل جیور ایئرپورٹ کے لیے کسانوں نے اپنی سبھی زمین حکومت کو دے دی ہے۔ لیکن کسانوں کی آواز اور درد کو بھی اتھارٹی کو سننا چاہیے۔ کسانوں نے اتھارٹی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں جمنا کھادر میں منتقل نہ کیا جائے کیونکہ وہاں پر بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ وہاں نہ تو پختہ سڑک ہے نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی کا انتظام ہے۔ بڑی تعداد میں کسانوں کو دیکھ کر احتیاط کے طور پر وہاں پولیس فورس کو بلا لیا گیا ہے۔ فی الحال پرامن طریقے سے کسانوں کا دھرنا و مظاہرہ چل رہا ہے، لیکن اپنے مطالبات کو لے کر سبھی کسان بضد ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز