اتر پردیش کے نوئیڈا میں جمعہ کو بھارتیہ کسان یونین نے 10 فیصد پلاٹ اور 64 فیصد اضافی معاوضہ سمیت آبادی سے نجات کے مطالبہ کو لے کر عظیم الشان ٹریکٹر ترنگا مارچ نکالا۔ اس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اور ٹریکٹر و بائک پر ترنگا لہراتے ہوئے آگے بڑھتے نظر آئے۔
Published: undefined
بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹر اور اپنی بائک سے ترنگا پرچم لے کر نوئیڈا کے مہامایا فلائی اوور سے ہوتے ہوئے سیکٹر 19 میں سٹی مجسٹریٹ دفتر پہنچے۔ یہاں مجسٹریٹ دفتر کے باہر کسانوں نے ایک گھنٹے تک دھرنا و مظاہرہ کیا۔ اس دوران کئی کسان لیڈروں نے تقریریں کیں۔ اس کے بعد کسانوں نے اپنے مطالبات کی فہرست سٹی مجسٹریٹ کے حوالے کی۔
Published: undefined
کسانوں کے مارچ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس اور ٹریفک پولیس اہلکار پورے راستے میں موجود رہے تاکہ راستہ پر جام کی حالت پیدا نہ ہو سکے۔ لیکن پھر بھی کسانوں کی کثیر تعداد اور ٹریکٹر کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کافی دیر تک مارچ کے راستوں کے ساتھ ہی ان سے جڑی کئی سڑکوں پر طویل جام لگا رہا۔
Published: undefined
بھارتیہ کسان یونین نے 10 فیصد پلاٹ اور 64 فیصد اضافی معاوضہ سمیت آبادی سے نجات کے مطالبہ کو لے کر یونین کے لیڈر پون کھٹانا کی قیادت میں اس ٹریکٹر ترنگا ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ کسانوں نے سٹی مجسٹریٹ کو سونپے عرضداشت میں حکومت کو اپنے مطالبات سے مطلع کرا دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز