نئے زرعی قوانین کو لے کر کسانوں اور حکومت میں اختلافات بڑ ھتے ہی جارہے ہیں ۔ایک طرف جہاں کسان قوانین کوختم کرنے سے کم پررضامند نہیں ہیں وہیں مرکزی حکومت کسانوں کےاس مطالبہ کو ماننے کےلئے بالکل تیار نہیں ہے۔ اس کی وجہ سےصورتحال خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور اب کسانوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ آج جےپور اور آگرہ ہائی جام کریں گے۔
Published: 12 Dec 2020, 7:39 AM IST
بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجےوال نے کہا ہے کہ وہ آج یعنی ۱۲ دسمبر کو دہلی۔جےپورروڈ بلاک کریں گےاور ڈپٹی کلیکٹروں کےدفتروں اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر مظاہرہ کریں گے۔اس کے ساتھ وہ ٹول پلازابھی بلاک کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ کسانوں کا ٹرین روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
Published: 12 Dec 2020, 7:39 AM IST
واضح رہےکسانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد مستقل بڑھ رہی ہے۔ان شاہراہوں سےآنےجانے والے لوگوں کو دشواری ہو سکتی ہے ۔ آج کسان رہنماؤں کی ٹول کوفری کرنےکی بھی تیاری ہے۔ ادھر خبریں یہ ہیں کہ حکومت ملک بھر میں نئے زرعی قوانین کے حق میں چوپالیں منعقد کرنے جا رہی ہے۔
Published: 12 Dec 2020, 7:39 AM IST
واضح رہے حکومت اور میڈیا نے کسانوں کی اس تحریک کو پہلےپنجاب کسانوں کی تحریک کا نام دیا اور اب کہا جارہاہےکہ بائیں محاذ کاپوری تحریک سے اس تحریک پرقبضہ ہوگیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں کسانوں کو تشددکے لئےاکسا سکتی ہیں۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیاں یہاں موجود ہیں اور اگر ایسا ہےتو وہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کو گرفتار کریں۔
Published: 12 Dec 2020, 7:39 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Dec 2020, 7:39 AM IST