قومی خبریں

ہنومان چالیسا پڑھیں، فصلوں کو آفت سے بچائیں۔ بی جے پی رہنما

مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی شیوراج کے ’کسان مہاسمیلن‘ میں سناٹا چھایا رہا۔وہیں ان کی حکومت کے ایک وزیر اور بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی نے ہر آسمانی آفت کا حل ’ہنومان چاليسا ‘کو بتایا ہے۔

تصویر بشکریہ نوجیون
تصویر بشکریہ نوجیون (بائیں سے) مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈررمیش سکسینہ، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت گوريشكر چندربھج بیسن

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے تب سے آر ایس ایس اور بی جے پی سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنوں نے سائنس اور مذہب میں ایسی ملاوٹ کی ہے کہ ہر دانشمند شخص اپنا سر دھننے پر مجبور ہو گیا ہے۔

ایک طرف وزیر اعظم کسانوں کو فصل بیمہ منصوبہ کے فوائد گناتے نہیں تھکتے اور دوسری طرف بی جے پی رہنما کسانوں کو بیوقوفانہ مشورے دے رہے ہیں۔ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی اور رہنما رمیش سکسینہ نے کسانوں سے کہا کہ فصلوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنا ہے تو ہنومان کی پوجا کریں۔ حیرت ناک بات یہ ہے کہ ان کے اس بیان کی وزیر زراعت نے بھی تائید کی ہے!

Published: undefined

رمیش سکسینہ نے کہا ’’سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگلے 4-5 دن تک قدرتی آفت بنی رہیں گی، اولے بھی گریں گے اور بارش بھی ہوگی۔ اس آفت سے بچنے کا واحد اقدام یہ ہے کہ وہ ہنومان چالیسا کاپاٹھ کریں۔‘‘ سکسینہ نے مزید کہا کہ کسان بھائیوں سے یہ گزارش ہے کہ وہ ہر دن ایک گھنٹہ ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق صوبہ مدھیہ پردیش کے وزیر مملکت برائے زراعت بال کرشن پاٹیدار نے بھی بی جے پی رہنما رمیش سکسینہ کے بیان کی حمایت کی ہے۔ پاٹیدار نے کہا کہ ’’ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے سے کسان اندر سے مضبوط ہوں گے۔‘‘

واضح مدھیہ پردیش کے سہور میں پچھلے کئی دنوں سے بارش اور اولے گرنے سے کسانوں کو شدید نقصان ہوا ہے اور گیہوں اور چنے کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ لیکن بی جےپی رہنما جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں ان سے سوائےکسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined