قومی خبریں

کسان یومِ جمہوریہ پریڈ: کارگل فتح کرنے والا سابق فوجی ’ٹریکٹر پریڈ‘ کا ہوگا کمانڈر!

53 سالہ سابق فوجی رام ناتھ سنگھ سکروار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ فوج میں رڈار ٹیکنیشین رہ چکے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے یوم جمہوریہ پر ہونے والے ٹریکٹر پریڈ کے لیے کسانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

ٹریکٹر ریلی / تصویر آئی اے این ایس
ٹریکٹر ریلی / تصویر آئی اے این ایس 

زرعی قوانین کے خلاف کسان مظاہرین یوم جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ کے لیے پوری طرح تیار ہو چکے ہیں اور کسان تنظیموں کے دعویٰ کے مطابق دہلی کی سڑکوں پر 2 لاکھ ٹریکٹر قطار بند پریڈ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس درمیان ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹریکٹر پریڈ میں سابق فوجی جوان رام ناتھ سنگھ سکروار بھی شریک ہوں گے۔ ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق رام ناتھ سنگھ سکروار کارگل کی لڑائی میں شامل ہو چکے ہیں اور ملک کی شان بڑھانے کے بعد اب وہ کسانوں کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی میں شریک ہوں گے۔

Published: undefined

53 سالہ سکروار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق رڈار ٹیکنیشین رہ چکے ہیں اور کئی دنوں سے یوم جمہوریہ پر ہونے والے ٹریکٹر پریڈ کے لیے کسانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ رام ناتھ سکروار چیلا بارڈر سے نکلنے والی یومِ جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ کے ’کمانڈر‘ بھی رہیں گے۔ گزشتہ کئی دنوں سے رام ناتھ نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں کہ اگر 26 جنوری کے دن واٹر کینن یا آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تو اس کا مقابلہ کس طرح کرنا ہے۔ اس کے لیے 6 لوگوں کی ’کوئک رسپانس ٹیم‘ (کیو آر ٹی) بنائی گئی ہے۔ ملٹری اسٹائل میں اس ٹیم کو ’کوڈ ورڈس‘ بھی دیے گئے ہیں۔ یہ ٹیم پریڈ کمانڈر سے ملے سیکرٹ سگنل پر کام کرے گی۔

Published: undefined

میڈیا سے بات چیت کےد وران رام ناتھ سنگھ سکروار نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت کسانوں کی بات نہیں سمجھ رہی ہے۔ اب ہم دہلی میں ایک تاریخی پریڈ کریں گے۔ کسانوں کو پوری طرح ڈسپلن میں رہنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ہزاروں لوگ سڑک کی ایک جانب مارچ کریں گے اور ٹریکٹر طویل قطاروں میں چلیں گے۔ 25 نوجوان کسانوں کو الگ الگ طرح کے ٹاسک دیے گئے ہیں۔ میں اس پریڈ کی نگرانی کچھ سینئر اراکین کے ساتھ کروں گا۔‘‘

Published: undefined

یومِ جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ کو لے کر کی گئی تیاریوں سے متعلق سابق فوجی سکروار بتاتے ہیں کہ ’’ہم کوئی چانس نہیں لینا چاہتے۔ اگر پولس نے واٹر کینن یا آنسو گیس کا استعمال کیا تو کیو آر ٹی حرکت میں آئے گی۔ اس ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ بزرگ کسان اور خواتین کو زخمی ہونے سے بچائیں۔ سبھی نوجوان کسانوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صبر رکھیں اور امن قائم رکھنے میں مدد کریں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined