نئی دہلی: کسان تحریک کو 11 مہینے سے زیادہ عرضہ گزر چکا ہے اور اب پولیس نے ٹیکری بارڈر اور غازی پور بارڈر سے بیریکیڈنگ (رکاوٹوں) کو ہٹایا شروع کر دیا۔ ان دونوں سرحدوں پر راستہ کھولنے کی تیار بھی شروع کی جا چکی ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا کہ راستہ بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے بعد کسانوں نے کہا تھا کہ راستہ انہوں نے بند نہیں کیا ہے بلکہ دہلی پولیس نے بند کیا ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے کہا کہ پولیس بھی راستہ کھولنے کے لئے تیار ہے لیکن کسان اس بات کا وعدہ کریں کہ کسی طرح کا کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا۔ فی الحال جب تک پولیس اور کسانوں کے درمیان پوری طرح سمجھوتہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک راستہ بند رہے گا۔
Published: undefined
دریں اثنا، ٹیکری بارڈر پر پولیس نے سیمنٹ سے بنایا گیا ایک بیریکیڈ بھی ہٹا دیا ہے۔ نیز سڑک کے بیچ میں لگائی گئی لوہے کی کیلوں کو بھی ہٹایا گیا ہے۔ تاہم سیمنٹ کی ایک رکاوٹ سڑک اب بھی موجود ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined