نئی دہلی: کسان تحریک سے متعلق ٹوئٹ کرنے والے اکاؤنٹ کو حکومت کے کہنے پر ٹوئٹر انڈیا نے معطل یا بند کر دیا ہے۔ کانگرسی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’یہ مودی حکومت کی حکمرانی کا طریقہ کار ہے، انہیں خاموش کرو، انہیں علیحدہ کرو، انہیں کچل دو۔‘‘
Published: 02 Feb 2021, 6:40 PM IST
زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کی سرحدوں پر لگاتار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور راہل گاندھی بھی اس معاملہ پر مودی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ دریں اثنا، دہلی کی سرحدوں کو پولیس کے ذریعے چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں روکنے کے لئے نکیلے تار، مستقل بندشیں اور دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: 02 Feb 2021, 6:40 PM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کے مقامات پر پولیس کی طرف سے سیمنٹ اور نکیلے تاروں کی بندشیں نصب کیے جانے اور حفاظت کے سخت انتظامات کیے جانے پر بھی مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔ راہل گادھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’حکومت ہند، دیوار نہیں بلکہ پُل تعمیر کرو!‘‘ خیال رہے کہ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک کے مقامات کو پیر کے روز پولیس نے قلعہ میں تبدیل کر دیا ہے۔
Published: 02 Feb 2021, 6:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Feb 2021, 6:40 PM IST