اتر پردیش کے مظفر نگر میں کسانوں کی مہاپنچایت شروع ہو گئی ہے۔ یہاں مغربی اتر پردیش کے ہزاروں کی تعداد میں کسان شریک ہیں۔ راکیش ٹکیت کے بھائی نریش ٹکیت یہاں کسانوں سے خطاب کریں گے۔
Published: 29 Jan 2021, 8:41 AM IST
سنگھو بارڈر پر مظاہرہ کر رہے کسانوں اور لوگوں کے مابین جھڑپ ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں نے کسانوں کے خیمے توڑ دیئے ہیں۔ اس کے بعد کسانوں اور عوام کے مابین پتھراؤ ہونے کی خبر بھی آرہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سنگھو بارڈر پر پہنچے لوگ کسانوں سے مقام خالی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، اسی بات کو لے کر تنازعہ شروع ہوگیا۔
Published: 29 Jan 2021, 8:41 AM IST
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا غازی پور بارڈر پر کسانوں کے مظاہرے کے مقام پر پہنچے۔ انہوں نے کہا، "کسان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سے پانی، بجلی اور بیت الخلا کی فراہمی کی درخواست کی تھی، یہ سارے انتطامات رات کے وقت ہی ہو گئے تھے۔ میں معائنہ کرنے آیا ہوں کہ کوئی پریشانی تو نہیں ہے۔"
Published: 29 Jan 2021, 8:41 AM IST
کل دیر رات یہ تصویر صاف نہیں تھی کہ غازی پور پر مظاہرہ کر رہے کسانوں کو پولیس ہٹا دےگی یا نہیں ۔ جتنی بڑی تعداد میں پولیس فورس وہاں تعینات تھی اس سے صاف ظاہر تھا کہ پولیس مظاہرہ گاہ خالی کرانا چاہتی ہے لیکن تھوڑی تھوڑی دیر میں بدلتے حالات کی وجہ سے تصویر صاف نہیں تھی مگر بعد میں پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور مظاہرین نے رات وہیں گزاری۔ ادھر ٹکیت کے کہنے پر دہلی جل بورڈ نے دیر رات پانی کے دو ٹینکر بھجوا دیئے۔ واضح رہے ٹکیٹ کل سے یہ کہہ رہے تھےکہ وہاں پر پانی کی قلت ہے اور بجلی کاٹ دی گئی ہے۔
Published: 29 Jan 2021, 8:41 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jan 2021, 8:41 AM IST