متنازعہ زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے اور فلم انڈسٹری کے کئی لوگ بھی ان کی حمایت میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر بھی کسانوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے نظر آئے ہیں، لیکن انھوں نے حکومت کے خلاف کسی سختی کا مظاہرہ نہیں کیا جس سے خصوصاً پنجاب کے کسانوں میں مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کئی بار پنجاب کے کسانوں نے دھرمیندر سے کیا بھی ہے۔ آج ایک بار پھر دھرمیندر کو اس وقت سوشل میڈیا پر ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کچھ لائنیں لکھیں۔
Published: undefined
دراصل آج اپنے ایک ٹوئٹ میں دھرمیندر نے اپنی پرانی تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو بنایا اور اس پر شاعری لکھ کر شیئر کر دیا۔ اس میں انھوں نے لکھا ’’سمیلا، اس بے جاں چاہت کا حقدار... میں نہیں... معصومیت ہے سب کی... ہنستا ہوں ہنساتا ہوں... لیکن مایوس رہتا ہوں... اس عمر میں کر کے بے داخل... مجھے میری دھرتی سے... دے دیا صدمہ... مجھے میرے اپنوں نے۔‘‘
Published: undefined
دھرمیندر کے ان الفاظ پر ایک پیری نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کسان تحریک میں شامل کسانوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’’یہ تھے آپ کے اپنے... جو اپنے حق کے لیے ابھی بھی لڑ رہے ہیں اور روز کئی مر رہے ہیں... لیکن افسوس آج آپ کے اپنے یہ نہیں کوئی اور ہیں۔‘‘ اس تبصرہ پر دھرمیندر نے صفائی دیتے ہوئے لکھا ’’پیری... یہ بہت افسوسناک ہے... آپ نہیں جانتے ہم نے سنٹر میں کس کس سے کیا کیا کہا ہے، لیکن بات نہیں بنی۔ بہت افسردہ ہیں ہم... دعا کرتا ہوں کوئی حل جلدی نکل آئے... خیال رکھیں... آپ سبھی کو پیار۔‘‘ دھرمیندر نے پنجابی میں بھی ایک کمنٹ کیا جس میں ٹوئٹر صارف سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان کی مجبوری کو سمجھیں۔ اس سے ظاہر ہے کہ دھرمیندر نے کسانوں کی بات حکومت کے سامنے رکھنے کی کوشش کی، لیکن اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز